آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ساتویں پوزیشن پر قابض   


کو شائع کی گئی۔ September 13, 2018    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

لاہور (یواین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ہے جس کے مطابق بھارت پہلے جبکہ پاکستان کی سا تویں پوزیشن برقرار ہے ۔انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعدآئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی جس کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے تیسرے جبکہ سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے چوتھی پوزیشن چھین لی،انگلینڈ 105 کے ساتھ چوتھے جبکہ102 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے سری لنکن ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے ،ویسٹ انڈیز 77 ،بنگلہ دیش67 جبکہ زمبابوے 2 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes