آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے اہم دورے پر   


کو شائع کی گئی۔ August 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

پیر کی صبح جب وہ ریاض کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ایئرپورٹ پر ان کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز  اور دیگر اعلٰی حکام نے کیا۔ قبل ازیں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود قریبی دفاعی تعاون سے متعلق ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔گذشتہ ہفتے اس  دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پاکستان سعودی تعلقات بہترین ہیں اور بہترین رہیں گے۔اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ اس دورے کے دوران اعلٰی سعودی قیادت سے ملاقاتیں  کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔ ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی امور کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاعی تعلقات میں مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog