آرمی چیف کی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد   


کو شائع کی گئی۔ February 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورلڈکپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی،فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے سنسی خیز کھیل دکھایا، دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی کبڈی ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے بھرپور محنت کی، دونوں ٹیموں نے سنسی خیز کھیل دکھایا، زبردست کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题