آزادی کی جدوجہد میں قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستانی سفیراسد مجید   


کو شائع کی گئی۔ September 6, 2020    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کے حوالے سے پر وقار تقریب ہوئی جس میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت،تیاریوں پرمبنی دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں۔امریکا میں پاکستانی سفیراسد مجیدخان نے تقریب سے خطاب کے دوران عوام،افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم،افواج نے اندرونی وبیرونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم،افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اورعالمی امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes