آزاد بلوچستان کا نعرہ لگانے پرپہلے وزیراعظم عمران خان کو سزا ملنی چاہیے؛اختر جان مینگل   


کو شائع کی گئی۔ October 29, 2020    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) حکوت اور اپوزیشن نے آج کل سینگ پھنسائے ہوئے ہیں۔اپوزیشن نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعادہ کر رکھا ہے۔پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اب تک تین بڑے جلسے ہو چکے ہیں اور ان جلسوں میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔تاہم کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے راہنما اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا نعرہ بلند کر دیا۔اس نعرے کے بلند ہونے کے بعد ایسا طوفان اٹھا ہے جو ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔حکومت نے انہیں غدارکہا اور ان پر مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔تاہم اویس نورانی نے اپنے اس ایکٹ پر معافی مانگتے ہوئے غلطی کا اعتراف کیااور کہا کہ یہ سلپ آف ٹنگ تھا میں نے جان بوجھ کر یہ نعرہ نہیں لگایا۔جبکہ حکومتی بینچوں سے ان کو معافی ملنے کا کوئی نام نہیں چاہے انہوں نے اپنی بات کی تردید بھی کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog