آستانہ عالیہ لاثانیہ پر مستحقین میں رمضان راشن گفٹس کی تقسیم کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب کاانعقاد   


کو شائع کی گئی۔ June 13, 2018    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی سحری وافطاری کے ساتھ ساتھ مستحقین میں رمضان امدادی کیمپس کے انعقاد کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے، مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر مستحقین میں خشک راشن کی تقسیم کاخصوصی اہتمام کیاگیا۔مسز ظل ھما( ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ سوشل ویلفےئروبیت المال فیصل آباد) ،صاحبزادہ طہور احمدسرکار اورپیر الطاف حسین نقشبندی سمیت دیگر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے اپنے دست مبارک سے مستحقین میں راشن گفٹس تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس تقریب میں 200سے زائدخاندانوں میں راشن گفٹس پیکس تقسیم کئے گئے ۔میڈم ظل ھما نے اپنے خیا لات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملکی وبین الاقوامی سطح پر بے شمار فلاحی منصوبہ جات (موبائل میڈیکل کیمپنگ ،سلائی سنٹرز،کمپیوٹرسنٹرز،تعلیم بالغاں،لاثانی پبلک سکولز،شخصی امداد سمیت )اپنی مددآپ کے تحت بیسیوں منصوبہ جات جاری وساری ہیں،یہ ساراکریڈٹ فاؤنڈیشن کے چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی ولولہ انگیز قیادت کوجاتاہے ،آپ کے مریدین وعقیدت مندان آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک بھر میں اپنے اپنے علاقہ جات میں ایسے فلاحی منصوبہ جات پرتیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔محکمہ سوشل ویلفےئروبیت المال پنجاب ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کی انسانیت کی بے لوث خدمات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے ۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کیمطابق راشن کی تقسیم سے مستحقین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، مخلوق خداکی خدمت کرنے والوں کو ا للہ اوراﷲ کے رسول ﷺ بہت پسند فرماتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فاؤنڈیشن کے عہدیداران واراکین مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمات کیلئے درجنوں عظیم الشان فلاحی منصوبوں پرسالہاسال سے اپنی مددآپ کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے پیرو مرشد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرانسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔آمین

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes