آس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے ’فری میڈیکل کیمپ‘‘ کا انعقاد

Published on December 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

کراچی(یواین پی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع غریبوں کے علاج کے لیے آس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے ڈاکٹر شیبا میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر کا افتتاح اور فری میڈیکل کیمپ ۲ دسمبر، ہفتہ کوصبح گیارہ بجے ہوگا جس میں فری شگرٹیسٹ،ہڈی کا ٹیسٹ،ہیموگلوبن،کولسٹرول اورمفت میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا اوراس میں کراچی کی سماجی و ثقافتی شخصیات شرکت کریں گی یہ بات میڈیکل سینٹر کی گائناکولوجسٹ شیبا ارم نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتائی غریبوں کے لیے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے یہ سینٹر کھولا گیا ہے جس میں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروس،او پی ڈی، ایکسرے، بلڈ ٹیسٹ،،زچگی،حفاظتی ٹیکے، فارمیسی، کنسلٹنٹ، الٹراساؤنڈ کے ساتھ دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی نیز فری میڈیکل کیمپ میں بی ایم ڈی ٹیسٹ بھی کیا جائے گاانہوں نے بات چیت میں مزید نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ افتتاحی تقریب میں شہر کی سماجی و ثقافتی شخصیات کو دعوت دی ہے کہ اس نیک مقصد میں تشریف لا کر غریب لوگوں کے مسائل کوحل کرنے میں اپنا بھرپور تعاون کریں ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题