آصف علی نے اپنے گھر کی چھت پر بیٹنگ پریکٹس شروع کردی   


کو شائع کی گئی۔ May 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور (یواین پی) جارح مزاج بلے باز آصف علی نے اپنے گھر پر ہی پریکٹس شروع کردی، آصف علی نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر کھیل کی تمام سرگرمیاں متاثر ہیں جبکہ فٹنس کلب، کرکٹ کلب بھی کافی عرصہ سے بند ہیں ۔ قومی کھلاڑیوں نے گھر میں ہی اپنی ٹریننگ کرنا شروع کردی ہے ۔آصف علی نے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر کی چھت پر پریکٹس شروع کردی۔حالیہ ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ میں آصف علی کا فٹنس لیول عمدہ قرار پایا۔ اس موقع پر آصف علی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں انتہائی احتیاط کے ساتھ پریکٹس شروع کی، ہمیں خود بھی محفوظ رہنا ہے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے ، محنت کررہا ہوں کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آؤں گا ۔آصف علی سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ قومی ٹیم سے بھی کھلاڑی کو ڈراپ کیا گیا تھا، قومی کھلاڑی ٹیم میں آنے کیلئے پرامید دکھائی دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت کی ہے اور پرامید ہوں کہ ٹیم میں جگہ بھی مل جائے گی ،میں خود کو فٹ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ میدان میں اترنے کو تیار رہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题