اداکارہ حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات   


کو شائع کی گئی۔ July 8, 2018    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اوٹاوا: (دنیا نیوز) اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرنے کیساتھ ساتھ ملاقات کا مقصد بھی بتا دیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کی مشترکہ فلم سازی اور ثقافتی سرگرمیوں کے تبادلے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔شوبز ستارے ملکی سطح پر ہی نہیں، بیرون ملک میں بھی شہرت کے آسمان پر ہیں، نامور اداکارہ حریم فاروق اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں،ا نہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا پر اس کی تصویر بھی اپ لوڈ کر ڈالی، اداکارہ حریم فاروق نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کا مقصد بھی بتایا،ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری کومل کر کام کرنا چاہیے، اس طرح دونوں ملکوں کے اختلافات کم ہوں گے،، اور ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog