اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل   


کو شائع کی گئی۔ June 28, 2020    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

لاہور(یواین پی) ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور روزمرہ کی مصروفیات سے وقتاً فوقتاً مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اور ٹویٹر پر اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دلہن کے سبز رنگ کے جوڑے میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیچر نے پوچھا بڑی ہوکر کیا بنو گی؟ کسی دوست نے کہا ٹیچر، کسی نے کہا ڈاکٹر میں نے کہا دلہن۔‘‘واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، دانش تیمور بھی نجی ٹی وی چینل پر نشر کردہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی موجود ہیں۔چند روز قبل ہی عائزہ خان کا ڈرامہ ’تھوڑا سا حق‘ اختتام پذیر ہوا جس میں عائزہ خان کے ہمراہ نامور اداکار عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا تھا اس سے قبل ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں بھی عائزہ نے نہایت ہی مختلف کردار بڑی خوبصورت سے نبھایا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes