اداکارہ مہوش حیات نے والدہ، بھائی کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی   


کو شائع کی گئی۔ November 30, 2019    ·(TOTAL VIEWS 13)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے سعودی عرب میں اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر جمعہ کے روز پاکستانی اداکارہ کی طرف سے ایک تصویر شیئر کی گئی، یہ تصویر انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے شیئرز کی اور بتایا کہ میں نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بھائی دانش حیات، والدہ رخسار حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود ہوں۔ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جمعہ مبارک، اللہ تعالیٰ کے کرم نوازی سے میں نے عمرہ ادا کیا،خاندان والوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنےوالے ان لمحات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ہر مسلمان کی طرح ہر روز دعائیں کرتی رہتی تھی۔مداحوں کے لیے شیئرز کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے حجاب اور کالا رنگ کا عبایا پہنا ہوا ہے اور ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے جبکہ ان کے بھائی نے سفید رنگ کا احرام پہنا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog