اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام،عدالت نے جواب طلب کر لیا   


کو شائع کی گئی۔ October 11, 2018    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

لاہور(یواین پی)سکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں لاہور کے رہائشی شخص نے میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کاالزام لگایا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی دوسری اداکاراو¿ں پر تبصرے کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب میرا کا نیا اسکینڈل سامنے آیاہے۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع اس کا گھر اپنے نام کروایا، اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کررہی ہیں لہٰذا عدالت اداکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog