اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی کو94 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا   


کو شائع کی گئی۔ December 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی کو94 واں یوم پیدائش آج8 دسمبر بروز اتوار کو منایا جائے گا وہ8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیداہوئے تھے وہ اوراق نو، ہمایوں اور خیال کی مجلس ادارت میں شامل رہے اور پھر اپنی وفات تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے1954 میں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرامیں لاکھڑا کیا ان کے دیگر شعری مجموعے دیوان،پہلی بارش،نشاط خواب اور سرکی چھایا اور مضامین کا مجموعہ خشک چشمے کے کنارے ان کی وفات کے بعد شائع ہوئے وہ 2مارچ1972 کو وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme