اسرائیل سے فلسطین ، انڈیا سے مقبوضہ کشمیر آزاد کروانے کیلئے مسلم دنیاکو متحد ہونا ہوگا،ایم اے تبسم   


کو شائع کی گئی۔ April 10, 2018    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

لاہور( یواین پی)کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم کا کہنا ہے کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کے وحشیانہ ظلم و ستم پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے دنیا کے کونے کونے میں صرف مسلمانوں پر ہی ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے اسرائیل نے فلسطین اور انڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے افسوس کا مقام ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی ادارے فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں ناکام رہے ہیں جس سے مسلم دنیا میں مایوسی پھیل رہی ہے،ایم اے تبسم کا مزیدکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ ادا نہیں کیا گیاجس سے غنڈہ گردی زیادہ پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل سے فلسطین اور انڈیا سے مقبوضہ کشمیر آزاد کروانے کیلئے مسلم دنیا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر آواز اٹھائے تاکہ مظلوم مسلمان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes