اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کے پرسنل سیکرٹری شبیر احمد غوری کار حادثے میں جان بحق   


کو شائع کی گئی۔ October 7, 2019    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کے پرسنل سیکرٹری (سینئر کلرک )شبیر احمد غوری کار حادثے میں انتقال کر گئے ، جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو بہاول وکٹوریا ہسپتال بہاول پور ریفر کر دیا گیا۔ مبینہ طور پر یہ حادثہ ہارون آباد ، بہاولنگر روڈ پر بسم اللہ چوک کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم سے ہوا۔ شبیر احمد غوری اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طور پر زخمیوں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题