اسلام آباد، راولپنڈی کے تعلیمی اداروے آج بند رہیں گے   


کو شائع کی گئی۔ October 31, 2019    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

راولپنڈی ( یواین پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی ف کا آزادی مارچ گزشتہ روز لاہور پہنچا جہاں شرکاء نے رات مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گزاری جب کہ مولانا فضل الرحمان نے وحدت روڈ پر قیام کیا۔آزادی مارچ کے شرکاء نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں بریانی، نان چنے اور چائے سے ناشتہ کیا جس کے بعد قافلہ براستہ گجرانوالہ وفاقی دارالحکومت کے لیے روانہ ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes