اسلام آباد، لاہور اور آزادکشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے   


کو شائع کی گئی۔ July 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)اسلام آباد، لاہور اور آزادکشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی سیالکوٹ، آزاد شکمیر، اسلام آباد، لاہور میں زلزلے ے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابھی تک سرکاری محکمے کی جانب سے زلزلے کی شدت یا اصل مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح بھی پاکستان اور بھارت کے کچھ علاقوں میں 4.1شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک میں زلزلے آرہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹیک ٹانک پلیٹوں کی حرکت کی وجہ سے زلزلے آنا معمول کی بات ہے لیکن اتنی کثرت سے زلزلے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme