اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اقدامات، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا   


کو شائع کی گئی۔ February 10, 2020    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم کے زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے سینئر شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔ترجمانوں کے اجلاس میں اجناس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ ن لیگی رہنما مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بات ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme