اغواء ہونے والے سینئرصحافی مطیع اللہ جان بازیاب   


کو شائع کی گئی۔ July 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)اغواء ہونے والے سینئرصحافی مطیع اللہ جان بازیاب، مطیع اللہ جان اپنے اہلِ خانہ کے پاس اپنے گھر پہنچ گئے، گزشتہ صبح اسلام آباد میں اغواء ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ مطیع اللہ کو فتح جنگ کے قریب ایک کچے علاقے میں چھوڑا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ صبح سینیئر صحافی کو اس وقت اغواء کرلیا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کو انکے سکول چھوڑنے گئے تھے جہاں وہ تعلیم دیتی ہیں۔صحافی کو چند افراد نے سکول کے باہر سے اغواء کرلیا تھا۔ ابھی یہ خبر آئی ہے کہ وہ بازیاب ہوچکے ہیں۔ تاحال یہ پتا نہیں چل سکا کہ انہیں کس نے اغواء کیا تھا اور اغواء کاروں کا مقصد کیا تھا۔ انکی بازیابی میں کسی تاوان وغیرہ کے حوالے سے بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog