افغانستان میں ملٹری اکیڈمی پر دہشتگردوں کا حملہ،2 کیڈٹ ہلاک   


کو شائع کی گئی۔ January 29, 2018    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

کابل(یواین پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ملٹری اکیڈمی مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں2 کیڈٹ ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اکیڈمی پر حملہ صبح 5 بجے کیا گیا جس کے بعد دھماکوں اورفائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجس کے بعد فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔افغان وزارت دفاع کا کہناتھا کہ ملٹری اکیڈمی پر 4 دہشتگردوں نے حملہ کیا اور ایک حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 کیڈٹ ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے،جبکہ فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے، ایک کو گرفتار کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے ایک حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی،گرفتار حملہ آور کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes