الیکشن 2018تحریک انصاف نے میدان سجا لیا۔۔۔ مارچ میں ملک گیر جلسوں کا اعلان   


کو شائع کی گئی۔ March 2, 2018    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

عمران خان 9مارچ کو شیخوپورہ ننکانہ جائیں گے ٗ پی ٹی آئی 11 مارچ کو فیصل آباد میں میدان سجائے گی
اسلام آباد (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف نے مارچ کے مہینے میں ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان 9مارچ کو شیخوپورہ ننکانہ جائیں گے جبکہ پی ٹی آئی 11 مارچ کو فیصل آباد میں میدان سجائے گی۔تحریک انصاف کا سونامی 13 مارچ کو گجرات جائے گا اور 14مارچ کو عمران خان جہلم میں جلسہ کریں گے۔اس کے بعد 15 مارچ کو پی ٹی آئی کا ملتان میں عوامی اجتماع ہوگا۔تحریک انصاف 16 مارچ کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرے گی جبکہ 17 مارچ کو عمران خان لاہور جائیں گے۔عمران خان 19سے 20 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے اور شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کا آخری جلسہ 30 مارچ کو قصور میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes