امجد عزیز ملک کی کتاب “خیبر پختونخواہ اور کرکٹ 70 سال” کی تقریب رونمائی   


کو شائع کی گئی۔ August 26, 2019    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

کتاب میں ان کھلاڑیوں کا ذکرہے جنہوں نے پاکستان کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا
اسلام آباد/جدہ (زکیر بھٹی /یواین پی) اسپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک کی کتاب “خیبر پختونخواہ اور کرکٹ 70 سال” کی رونمائی مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین کے علاوہ سعودی عرب کے معروف صحافی ، دانشور اور سعودی ریڈیو جدہ کے سینئر پروڈیوسر ڈاکٹر محمد لئیق اللہ خان نے شرکت کی۔فورم کے صدر شاہد نعیم نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کتاب کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔چیئرمین امیر محمد خان نے بتایا کہ کتاب میں خواتین کرکٹر،صوبے سے تعلق رکھنے والے منتظمین، قومی ٹیم کے ہمراہ آفیشلزکی حثیت سے جانے والی شخصیات، گراو¿نڈز مین، اسکوررز، امپائرز اور صوبے کی کرکٹ کےپچاس بہترین کرکٹرز سے متعلق خصوصی باب بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹرمحمد لئیق اللہ خاں نے ملک و قوم اور صوبہ پختون خوا میں کھیلوں کی ترقی و فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات انجام دینے پرامجد عزیز ملک کو خراجِ ٹحسین پیش کیا۔امجد عزیز ملک نے پی جے ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پی جے ایف کا مشکور ہوں کہ انھوں نے میری کتاب “خیبر پختونخواہ اورکرکٹ 70 سال” کی تقریب رونمائی کا ارض مقدس پر موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس کتاب میں ان کھلاڑیوں کا پاکستان کرکٹ کے فروغ میں انکے کردار کو شامل کیا ہے جنکی پیدائش، تعلیم وتربیت اس صوبہ میں ہوئی ہے، اور وہ کسی اور شہر یا صوبے میں جابسے ہیں اور جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ پشاور یا صوبہ کیلئے کھیلا اورپاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کئے.. اس میں اس صوبہ سے تعلق رکھنے والے قومی آفیشیلز، کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف کا کرکٹ کے فروغ کیلئے کردار،کرکٹ ہیروز حسیب احسن، فرخ زمان، ریاض آفریدی، شکیل الرحمن، یونس خان، یاسرشاہ، رضوان احمد، محمدعمران خان، جنیدخان، ریاض آفریدی، عمرگل،،وجاہت اللہ واسطی، فضل اکبر، ارشد خان، جیسے کھلاڑیوں پی روشنی ڈالی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes