امریکہ کا پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے،رچرڈ اولسن   


کو شائع کی گئی۔ January 10, 2018    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

نیویارک (یواین پی) سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستانی سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام قراردے دیا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کی مدد کے بغیر افغانستان میں امریکی فوج ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی۔
پاکستان میں تعینات امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھا کہ پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکنا امریکا کی جانب سے جذباتی اقدام ہے، معاونت روکنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا اسلام آباد پر زور ختم ہو رہا ہے، پاکستان کی مدد کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی۔
رچرڈ اولسن کے مطابق پاکستان کےساتھ غیر رسمی اعلیٰ سطح رابطے کئے جائیں، ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکا کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریگن کے دور میں امریکا حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کرچکا ہے، مسئلے کے حل کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme