امریکی صدر ٹرمپ کا شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان   


کو شائع کی گئی۔ June 12, 2018    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

سنگا پور(یواین پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کےلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایا کہ ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے درمیان خصوصی تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے صدر نے ثابت کیا کہ مثبت تبدیلیاں لا ئی جا سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی مستقبل کی ترجمانی نہیں کرتا ہے اور ہم نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بہت جلد نئی تبدیلی دیکھے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ جنگ ہر کوئی کرسکتا ہے لیکن امن بہادر لوگ ہی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے ساتھ ان کا تعلق قائم ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دورہ سنگاپور بہت اہم اورخوشگواررہا،آج کے اہم دن کو تاریخی بنانے پر چین کے شکر گزار ہیں ،امریکی صدر نے کہا کہ سربراہ ملاقات کی میزبانی پرسنگاپور کا مشکورہوں، سربراہ ملاقات کے بعددنیاسے مخاطب ہونااعزازہے،ان کا کہناتھا کہ کوریائی تنازع جلد ختم ہوگا، شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایا کہ ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ہر کوئی کرسکتاہے لیکن امن بہادرلوگ ہی لاتے ہیں ،شمالی کوریاکے سربراہ چاہتے ہیں دنیاکےساتھ نسبت قائم ہو،روشن مستقبل کیلئے کم جونگ ان کے دلیرانہ قدم پر شکرگزار ہوں ،آج کا دن دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریامیں ابھی ہمارے 32ہزار فوجی موجود ہیں ،بےشک حریف بھی دوست بن سکتے ہیں ،ہم نئی تاریخ کا آغاز اور اپنی اقوام کیلئے نیاچیپٹر شروع کرنے کوتیار ہیں ۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریاکے جوہری ہتھیار ختم کرنے پراتفاق ہوا ہے،کم جونگ ان بہت قابل، باصلاحیت شخص ہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ مکمل اور قابل تصدیق ہوگا،کم جونگ ان نے جزیرہ نما کوریاکو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کاعزم ظاہرکیا،کم جونگ ان ایک اہم میزائل تجربہ گاہ تباہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes