امریکی ویزے کے خواہشمندوں پر نئی پابندی لگ گئی   


کو شائع کی گئی۔ June 2, 2019    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) امریکا کے نئے قوانین کے مطابق امریکی ویزے کے لیے درخواست گزار کو اپنے سوشل میڈیا کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام افراد کو امریکی ویزے کے لیے سوشل میڈیا کی معلومات، پانچ برسوں سے زیر استعمال ای میل آئی ڈی اور فون نمبر درج کروانا پڑے گا۔کچھ سفارتکاروں اور سرکاری حکام کو نئے قوانین سے استثنیٰ حاصل ہوگاجب کہ امریکا میں ملازمت یا تعلیم کے حصول کے لیے آنے والے افراد کو یہ تمام معلومات فراہم کرنا لازم ہوں گی۔نئے قوانین کے اطلاق سے قبل گزشتہ برس تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس اقدام سے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题