امیر کویت طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل   


کو شائع کی گئی۔ July 19, 2020    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

کویت سٹی(یواین پی) امیر کویت طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل، کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ صبا الاحمد الصباح کو ہفتے کے روز طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کویت کے امیر شیخ صبا الاحمد الصباح کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس حوالے سے کویت کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہے کہ پیر کے روز امری کویت شیخ صبا الاحمد الصباح بگڑ گئی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے، تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ امیر کویت کی طبیعت خرابی کی خبر موصول ہونے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے شیخ صبا الاحمد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا اور ان کی خیریت دریافت کی گئی۔ واضح رہے کہ امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح ایک سال قبل بھی طبیعت کی شدید خرابی کے باعث کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy