انشاء اللہ بہت جلد ملک بھر میں اردو کا نفاذ ہوگا محمد افضل رانا   


کو شائع کی گئی۔ April 6, 2021    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

تمام محبانِ اردو سے التماس کرتے ہیں کہ وہ ہمارا مکمل ساتھ دیں
لاہور(یواین پی) محبان اردو پاکستان کے چیئرمین محمد افضل رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبانِ اردو پاکستان اپنے تمام رہنماوں اور اراکین کو ان کی کاوشوں پہ سلام پیش کرتے ہیں اور قوی امید کرتے ہیں کہ اردو کا نفاذ ملک بھر میں ان شاء اللہ جلد از جلد ہو گاپاکستان قومی زبان تحریک کے رہنما محترم پروفیسر سلیم ہاشمی اور ان کی تحریک کے تمام رہنما محبانِ اردو پاکستان کے ساتھ ہیں نیز محبانِ اردو پاکستان ملک بھر کے تمام محبانِ اردو سے التماس کرتے ہیں کہ وہ ہمارا مکمل ساتھ دیں اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ہماری اپیل کی مکمل حمایت کریں اس موقع پر پروفیسر رفیق لغاری،محترمہ طلعت رحمان بھی موجود تھے واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک اپیل بھی دائر ہے جس کی سماعت یکم اپریل کوہوئی تھی اگلی سماعت پر عدالت نے مفصل جواب طلب کیاہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes