انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا   


کو شائع کی گئی۔ June 20, 2018    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

ناٹنگھم (یواین پی)ناٹنگھم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنائے.انگلینڈ کے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے مجموعے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ انگلش اوپنرز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے اپنی ٹیم کو 20ویں اوور میں 159 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد ایلکس ہیلز اور کپتان آئن مورگن نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔اننگز نے 46ویں اوور کی تیسری گیند پر ایلکس ہیلز نے رچرڈسن کو چھکا لگا کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے بیئراسٹو نے 139 اور ہیلز 147 رنز سکور کیے جبکہ رائے اور مورگن نے نصف سنچریاں بنائیں۔آسٹریلوی بولرز انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں بالکل بے بس نظر آئے۔ بولر انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیے جبکہ جھائی رچرڈسن نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز دیے۔ اس سے قبل انگلینڈ ہی کے پاس یہ ریکارڈ تھا جو اس نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 444 رنز کی صورت میں بنایا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes