انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا   


کو شائع کی گئی۔ July 20, 2018    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

لندن(یواین پی)انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول میں،دوسرا 11 مئی کو ، تیسرا ون ڈے 14 مئی کو،چوتھا ون ڈے 17 مئی کو اور پانچواں 19 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes