اوکاڑہ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ کے انتخابات   


کو شائع کی گئی۔ March 11, 2020    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments


اوکاڑہ(یو این پی )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ کے انتخابات،چوہدری محمد اکمل صدر اور نعیم اشرف خاں بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب نوٹیفکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ کے انتخابات منعقدچیئرمین الیکشن کمشنر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ مظفر اقبال قادری کے نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری محمد اکمل صدر ،چوہدری احمد دین سینئر نائب صدر ،چوہدری فیصل مقصود سینئر نائب صدر،رانا خوش بخت سینئر نائب صدر،حافظ شاہد نائب صدر،سمیع الحسن نائب صدر،محمد اسماعیل لودھی نائب صدر،نعیم اشرف بلوچ جنرل سیکرٹری ،عبدالمنان وٹوایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،زاہد انجم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،چوہدری محمد کاشف فنانس سیکرٹری ،راﺅ طاہر اسلام ایڈیشنل فنانس سیکرٹری ،امجد پرویز ڈپٹی فنانس سیکرٹری ،غلام محی الدین پریس سیکرٹری ،حافظ افتخار احمد ایڈیشنل پریس سیکرٹری ،خادم علی صابری آفس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔آل پاکستان کلرکس کے عہدیداران و ممبران نے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ۔
اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں کامیاب کنونشن آر یوجے کی کامیابی ہے عرفان نوید غوری
اوکاڑہ(یو این پی)اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں کامیاب کنونشن آر یوجے کی کامیابی ہے ،علاقائی صحافیوں نے ثابت کردیا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کی سب سے بڑی آواز ہے ، قیادت کی آواز پر ضلع بھر کے صحافی ہمیشہ کی طرح لبیک کہتے ہوئے پہلی صف میں نظر آئیں گے ، مظفرگڑھ میں کامیاب کنونشن پر جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری رضوان قریشی ، ضلعی صدر انصر آفتاب اور ضلعی جنرل سیکرٹری نذرحسین جتوئی سمیت تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کے صدر عرفان نوید غوری نے سٹی پریس کلب میں سینئر وائس چیئرمین علی صابر کمبوہ اور وائس چیئرمین شیخ گلفام علی قادری کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog