اوکاڑہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتار   


کو شائع کی گئی۔ September 15, 2020    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا سی آئی اے انچارج عبدالعظیم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کر لیا جو کہ ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم محمد امجد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع کر کیڈرامہ رچانے والے صدی احمد اور محمد احسن کو گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ حویلی لکھا پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم علی رضا کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes