اوکاڑہ، اندھے قتل کا سراغ مل گیا، ملزم علی حسنین گرفتار ۔دیگرکی گرفتاری کیلئے چھاپے   


کو شائع کی گئی۔ June 29, 2020    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) تھانہ چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد نواز نامی رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا محمد ارشاد کو نامعلوم افراد نے بے رحمی سے قتل کر کے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اس واقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیرنگرانی ٹیمیں تشکیل دی جس پر ڈی ایس پی رینالہ خورد سرکل میاں احسان اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت شروع کی پولیس نے سائنسی بنیادوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محمد نواز کے قاتل علی حسنین کو گرفتارکر لیا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے محمد ارشاد کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرڈکیتی کے بعد قتل کیا۔دوسرے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی رینالہ خورد سرکل میاں احسان اللہ اور انکی ٹیم کو اس بہترین کارکردگی پر نقد رقم اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog