اوکاڑہ، ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے پر 18دکانیں سیل،بھاری جرمانے   


کو شائع کی گئی۔ March 22, 2021    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی ہدائیت پر انتظامی افسران انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے ان ایکشن۔5لاکھ 90ہزار جرمانہ 5گاڑیاں بند اور ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے پر 18دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں انتظامی افسران کو روزانہ کی بنیاد انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں جس پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔رواں ماہ کے پہلے تین ہفتوں میں 546پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے ،مسافروں کو ماسک کے بغیر گاڑی میں بٹھانے پر گاڑیوں کے مالکان کو 51ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ 5گاڑیوں بند کر دیا گیا ۔تینوں تحصیلوں میں گذشتہ 3ہفتوں کے دوران 2709شاپنگ مالز کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر 18دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ3لاکھ 39ہزار جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 129شادی ہالز ،مارکیٹوں ،دکانوں کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں کو بچانا از حد ضروری ہے ضلع میں حکومتی ہدایات کے مطابق دو روز کاروباری مراکز بند کئے جا رہے ہیں لوگوں کو انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے آگاہی دی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو بچانا اولین ترجیح ہے او اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme