اوکاڑہ۔ہسپتال میں زیر علاج ملزم دم توڑ گیا   


کو شائع کی گئی۔ September 11, 2020    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

صابر نامی ہلاک ملزم منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار تھا
اوکاڑا( یو این پی ) پولیس ترجمان کے مطاق احاطہ کچہری میں ملزم کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیجایا گیا۔ملزم کو آج علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے لے جایا گیاصابر عرف صابری چنگڑ نامی ملزم منشیات اور ڈکیتی سمیت درجن سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بھی تھا پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ موصول ہونے پر وجہ موت کا تعین ہو گا۔ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کی انکوائری کے لیے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی اور دو ڈی ایس پی شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes