اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کا انتخاب، شہباز شاہین چیف ایگزیکٹو منتخب   


کو شائع کی گئی۔ September 3, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

صحافتی سفر کو یادگار بنانے کے لئے گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے شہباز ساجد
یونین آف جرنلسٹس کی گولڈن جوبلی پر مجھے چیف ایگزیکٹو کی جو ذمہ داری دی اس پر فخر ہے شہباز شاہین
یواین پی نیوز ایجنسی،یواین پی نیوز چینل اور یواین این پاکستان کے رپورٹر شیخ ندیم شیراز سیکریٹری انفارمیشن مقرر
اوکاڑہ (یواین پی ) اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدار ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق شہباز شاہین چیف ایگزیکٹو، منیر چوہدری پیٹرن انچیف، جاوید راہی چیئرمین، راﺅ فضل الرحمان صدراور شہباز ساجد جنرل سیکریٹری جبکہ دیگر عہدیداروں میں طارق خان وائس چیئرمین، ذوالفقار علی اٹھوال سینئر نائب صدر،محمد ارشد ملک فنانس سیکریٹری اور شیخ ندیم شیراز کو سیکریٹری انفارمیشن کا منصب دیا گیااس موقعہ پر جنرل سیکریٹری او یو جے شہباز ساجد نے کہا کہ 1970 سے اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس اور اوکاڑہ پریس کلب کا قیام عمل میں لایاگیا اس لئے نصف سینچری کے صحافتی سفر کو یادگار بنانے کے لئے گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس پر اتفاق کرتے ہوئے پیٹرن چیف منیر چوہدری نے کہا کہ ہم گولڈن جوبلی تقریبات میں اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس اوراوکاڑہ پریس کلب کے قیام کے لئے جدوجہد کرنے والے ان صحافیوں کے لئے جنہوں نے ہمیں ہمیشہ قلم کی طاقت اورحق گوئی کا درس دیا اور داغ مفارقت دے گئے ان کی یاد میںعلمی ادبی ریفرینسز، کلچرل ایکٹیویٹیز اوردیگرتقاریب منعقد کرکے خراج عقیدت پیش کریں گے۔ شہباز شاہین چیف ایگزیکٹو اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس و صدر اوکاڑہ پریس کلب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کی گولڈن جوبلی پر مجھے چیف ایگزیکٹو کی جو ذمہ داری دی گئی ہے میں او یو جے کی تاریخی تقریب کو بہتر سے بہتر انداز سے منعقد کروانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا رلاﺅں گا ۔ اس موقعہ پر چیئر مین اویو جے جاوید راہی، صدر راﺅ فضل الرحمان اور تمام شرکاءنے ملکی سلامتی، خیر خواہی اور صحافیوں میں اتحاد اور یگانگت کے لئے مشترکہ دعا مانگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题