اِس یوم آزادی پر ملک کو کورونا وائرس سے جیت دلوائیں: شنیرا اکرم کی عوام سے اپیل   


کو شائع کی گئی۔ July 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لاہور: (یواین پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے والی شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں اِس یوم آزادی پر پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جنگ میں جیت دلوانی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ امسال یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنے ملک پاکستان سے حب الوطنی کا اظہار ایک خاص انداز میں کرسکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم کورونا کی جنگ میں پاکستان کو جیت دلوائیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر باقاعدگی سے عمل کیجئے۔ اس کے بعد ہمیں دیکھیں کہ عیاں ہم نے 14 اگست پر پاکستان کو کورونا سے محفوظ کیا ہے یا نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes