آئٹم سانگس کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے؛ملائیکا اروڑا   


کو شائع کی گئی۔ February 11, 2019    ·(TOTAL VIEWS 20)      No Comments

ممبئی (یواین پی) ان دنوں ڈانس نمبرز یا آئٹم سانگس کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ ایسے بعض گانے فلموں سے بھی زیادہ مقبول ہوجاتے ہیں۔ ’منی بدنام ہوئی اور انار کلی ڈسکو چلی‘ سمیت دیگر متعدد ڈانس نمبرز پر پرفارمنس کرنے والی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا کہتی ہیں کہ وہ ایسے گانوں میں پرفارمنس کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملائیکا اروڑا نے حال ہی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گانوں کو ڈانس یا آئٹم سانگس کے ناموں میں قید نہیں کرنا چاہیے۔ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ڈانس پرفارمنس کی اور انہیں کبھی بھی ایسی پرفارمنس میں شرمندگی محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں کبھی کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے مطابق انہوں نے ایسے گانوں میں بھی پرسکون ماحول میں پرفارمنس کی اور انہیں اس بات کا بھی بھرپور احساس رہا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme