آصف علی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو خوش کردیا   


کو شائع کی گئی۔ May 13, 2019    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

لاہور (یواین پی) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں مختصر کارکردگی نے ہی کوچ مکی آرتھر کو خوش کردیا اورا ن کاکہنا ہے کہ آصف میں وہ خصوصیت موجود ہے جس کی ہماری بیٹنگ لائن میں کمی ہے، انھوں نے اپنے امکانات کو مضبوط کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے پاکستانی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر اور بیٹسمین آصف علی ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تاہم ان کے پاس انگلش ٹیم کے خلاف بہتر کارکردگی پیش کرکے اپنا کیس مضبوط کرنے کا موقع موجود ہے، ان کی دوسرے ون ڈے کی مختصر ہارڈ ہٹنگ نے کوچ مکی آرتھر کو بھی خوش کردیا ہے۔مکی آرتھرکاکہناہے کہ فخر کی بہترین اننگز کے بعد آصف نے بھی اچھی بیٹنگ مگر افسوس کہ وہ ٹیم کو فنش نہیں کرواپائے، وہ کافی متاثر کن رہے ہیں، یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ ہمیں اپنی بیٹنگ لائن میں جس چیز کی کمی کا سامنا ہے، وہ پاور ہٹنگ ہے اور آصف ہمارے لیے ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے اس اننگز سے اپنے امکانات میں اضافہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题