اپنے ہی کم سن بھانجے کو اغوا کرکے تاوان حاصل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار   


کو شائع کی گئی۔ August 24, 2020    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اوکاڑا (یو این پی) ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ روزدیپالپورمیں 10سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغوا کرلیا اس کے بعد بذریعہ فون ملزمان نے تاؤان 05لاکھ کا مطالبہ کیا ملزمان نے کی جانب سے بچہ کو قتل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکی کے لیے ورثاء کو نا معلوم نمبر سے کال کرتے ہوئےخوف زدہ کیاکہ پولیس کو اطلاع نہ دی جائے بچے کے والد اسلم نے 27فورایلقبرستان کے قریب جاکر تاوان کی رقم ادا کردی اور بچے کواوکاڑہ شہر 1چک پھاٹک کے قریب سے لے لیا بعدازاں بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر قلب سجاد کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او نے ڈی پی او عمر سعید ملک کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ او سٹی دیپالپور کی سربراہی میں خصوصی ٹٰم تشکیل دے دی اور ایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفر کو مانٹرنگ پر مامور کر دیا اور حکم دیا کہ تمام معاملات کو خفیہ رکھتے ہوئے ہر لحمہ کی پیش رفت سے مجھے آگاہ کیا جائے ملزما ن کی گرفتاری کے لیے جو سائل بھی درکار ہوں گے فراہم کیے جائیں گے ایس ایچ او سٹی دیپالپور نے ایس ڈی پی او کی ہدایت پر روائتی اور سائنسی طریقو ں پر کارروائی کرتے ملزمان شاہد الطیف اور اعجاز احمد سکنہ 27فورایل کو گرفتار کرلیا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان نے اغواء برائے تاوان کا جرم کرنے کا اعتراف کرلیا اور ملزمان سے اغواء برائے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی۔ ملزم شاہد الطیف مغوی بچے کا ماموں ہے۔کامیاب کارروائی کرنے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے پولیس ٹیم کے لیے نقدا نعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes