اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار   


کو شائع کی گئی۔ February 10, 2020    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، ہمارے درمیان نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا اتحاد ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ پاکستان کو عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں۔ ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 15 ماہ، ماضی کے 5 برس سے بہتر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes