اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں با لآخر وزیراعظم نے لہجہ بدل لیا   


کو شائع کی گئی۔ November 8, 2018    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کو چلانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین کو حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ چین اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیا، اجلاس میں احتجاج اور دھرنے کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے بہترین طریقے سے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیا، دھرنے سے نمٹنے میں کامیاب نہ ہوتے تو چین سے فوری واپس آنا پڑتا، جس طرح دھرنے سے ہم نمٹے ہیں اس طرح کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب رہا، دونوں دوست ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy