اگر آپ دار چینی کو اس چیز کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو بڑھاپے میں بھی جوان ہی نظر آئیں گے

Published on December 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

 


برمنگھم(یواین پی) دار چینی کو لوگ کھانوں کو خوشبو دار بنانے والے جزو کے طو رپر تو جانتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کو معلوم نہیں کہ یہ جلد کو جوان رکھنے کیلئے بھی ایک لاجواب نسخہ ہے۔ جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کے لئے دارچینی کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پراگر آپ جلد کی جھریوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ دو چمچ زیتون کا تیل لے کر اس میں آدھا چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کریں اور سات سے آٹھ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرے اور گردن کا اچھی طرح مساج کریں اور پھر چہرے اور گردن کو کسی صاف اور نمدار کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔
اسی طرح جلد کے دانوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کا پاﺅڈر ایک چمچ لے کر اسے دو سے تین چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو جلد پر تقریباً 10منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ جلد کے دانوں سے بآسانی نجات پا سکتے ہیں۔
اگر آپ جلد کو تروتازہ اور چمکدر بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو کیلے کے ساتھ ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں۔ یہ فیس ماسک بنانے کیلئے ایک عدد کیلے کو مسل لیں اور اس میں ایک چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کرلیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس میں دو سے تین چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اور تقریباً 10منٹ بعد دھوڈالیں۔
چہرے کی چھائیوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کے تیل اور ناریل کے تیل کو برابر مقدار میں مکس کریں اور اس کے ساتھ چھائیوں والی جگہ پر نرمی کے ساتھ مالش کریں۔ چھائیوں کے خاتمے کے لئے اس نسخے کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes