ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسکول ٹیوشن سینٹر بند   


کو شائع کی گئی۔ June 1, 2021    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments
حیدرآباد(یواین پی) ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن  کے احکامات کے مطابق
مانیٹرنگ آفیسر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن پیر راحیل حسین کے قاسم آباد کے مختلف نجی اسکولوں و ٹیوشن سینٹرز پرچھاپے ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسکول ٹیوشن سینٹر بند کراکر طلبہ و طالبات کو گھر روانہ کر دیا  تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ کی ہدایت پر مانیٹرنگ آفیسر پیر راحیل حسین نے قاسم آباد کے مختلف اسکولوں اور ٹیوشن سینٹر پر چھاپے مارکر بند کروادیا اور طلبہ و طالبات کو گھروں کو روانہ کر دیا اس موقع پر پیر راحیل حسین نے کہا کہ کسی بھی اسکول یا سینٹر مالکان کو حکومت سندھ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جو اسکول اور سینٹر آج کھلے ہوئے پائے گئے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog