ایس سی سی انڈر 16 کے کامیاب ٹرائلز کا انعقاد   


کو شائع کی گئی۔ September 15, 2019    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی ) سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کے زیر اہتمام 16 برس سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلیز ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسو سی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) گراؤنڈ پر جمعہ کو 3بجے منعقد ہوئے۔جس میں مختلف اسکولوں اور کلبوں کی طرف سے تقریبا 90 سے 110 ہونہار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہونہار کھلاڑیوں کا بہت ہی مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ۔ کھلاڑیوں کا جوش جذبہ قابل دید تھا۔ ٹرئلز کی منظم دیکھ بھال اور انتظامات ایس سی سی کے سید قاسم علی نقوی، صادق الاسلام، سلیکشن کمیٹی کے سہیل شاہ اور معاون سلیکشن کمیٹی محمد جاوید اور ایاز الدین عرفان نے احسن طریقہ انجام دیئے۔
قبل ازیں ایس سی سی آفس میں انٹر اسکول انڈر 16 اور انڈر 19 میں شرکت کرنے والے اسکولوں کے نمائندوں کا ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل اسکولزکے نمائندوں نے شرکت کی۔
آئی آئی ایس جے،پی آئی ایس جے(انگلش) پی آئی ایس جے (اردو) بی آئی ایس جے،ڈی پی ایس، الوحہ انٹرنیشنل
الورود اسکول ،ایس سی سی انڈر-19 کا آغاز 28ستمبر جبکہ انڈر-16کی تاریخ کا اعلان 26 اکتوبر 2019 کیا گیا ہے۔تمام میچیز ہفتہ کو ڈبلیو پی سی اے اسکان گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme