ایم اے ٹھاکر اداکارہ پائل چوہدری کیساتھ ”جھوٹیاں محبتاں “ کر رہے ہیں   


کو شائع کی گئی۔ September 20, 2019    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

دیگر ممالک کے ثقافتی دورے کے بعد میری شوبز مصروفیات بڑھ گئی ہیں ایم اے ٹھاکر
لاہور(یواین پی) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکرناروے ،سنگاپور،تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے ثقافتی دورہ کے بعدملک پہنچتے ہی شوبز کی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے الحمرا تھیٹرہال نمبر 1مال روڈمیںپائل چوہدری کے ساتھ ”جھوٹیاں محبتاں“ جبکہ الحمرا تھیٹرہال 2میں اسٹیج ڈرامہ ”فٹافٹ “ کررہے ہیں اس موقع پہ ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر ممالک کے کامیاب ثقافتی دورے کے بعد میری شوبز مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں الحمراتھیٹر ہال نمبر 1اور ہال نمبر2میںمیرے میوزیکل ،کامیڈی اصلاحی اسٹیج ڈراموں کی کامیاب نمائش جاری ہے واضح رہے کہ اسٹیج ڈراموں کے پروڈیوسرصبا کاظمی اور علی عیسی اینڈ کمپنی جبکہ تحریر و ہدایات ایم اے ٹھاکر کی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme