ایم اے ٹھاکر کامیڈین کا اپنے سوہنے پنڈ ”نوکھر“ کا ایک روزہ وزٹ   


کو شائع کی گئی۔ February 16, 2020    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

بچپن کے دوستوں سے ملاقاتیں ، بچپن کے سہانے دنوں کی سہانی یادوں کا تازہ کیا
گاؤں ”نوکھر“کے سکول کا وزٹ کیا اپنے قابل احترام اساتذہ کرام سے ملاقات کی
سوہنے پنڈ نوکھر پہ فخر ہے مجھے سوہنے پنڈ نوکھر نے عزت ،بلند مقام اور ممتاز نام دیا
مجھے اپنے پنڈ نوکھر پہ فخر ہے معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کا یواین پی سے انٹرویو
لاہور(یواین پی) معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے اپنے سوہنے گاؤ ں نوکھر ”گوجرانوالہ“ میں مصروف ترین دن گزارا جہاں وہ اپنے بچپن کے دوستوں سے ملے بچپن کے سہانے دنوں کی سہانی یادوں کا تازہ کیابچپن کی شرارتوں کو یاد کرکے خوب انجوائے کیا گاؤں کے سکول کا وزٹ کیا اپنے قابل احترام اساتذہ کرام سے ملاقات کی معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی اے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ میں پندرہ سال بعد اپنے سوہنے پنڈ نوکھر گیا وہاں میں نے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا اپنے لنگوٹیوں احسان الہی ،عزیزالرحمن اور خرم سے ملاقاتیں کیں سکول کا وزٹ کیا اساتذہ کرام سینئر ٹیچرعطا اللہ ملک صاحب ،سینئر پی ٹی ٹیچرمنورصاحب سے ملا ہم اپنے اسٹیج پہ شائقین کو انٹرٹین کرتے ہیں لیکن میں نے سوہنے پنڈ نوکھر جا کر جو سکون قلب حاصل کیا میں اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا مجھے اپنے پنڈ نوکھر پہ فخر ہے مجھے سوہنے پنڈ نوکھر نے عزت ،بلند مقام اور ممتاز نام دیا مجھے آج بھی نوکھر میں دوست احباب بہن بھائی اور والدین نظر آتے ہیں میں دنیا میں کہیں بھی چلا جاﺅں اپنے سوہنے پنڈ نوکھر کو کبھی بھو ل نہیں پاؤ ں گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog