ایم اے ٹھاکر 20فروری کومتعدد ممالک کے ثقافتی دورے پہ جائیں گے   


کو شائع کی گئی۔ February 10, 2020    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

ثقافتی دورے میں راجندر کور، انیل شرما ،مہندر گل،جونی لیور کیساتھ پرفارم کرینگے
لاہور(یواین پی) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکرکامیڈین چھ ممالک کے ثقافتی دورے پہ 20فروری کو روانہ ہونگے تفصیلات کے مطابق ایم اے ٹھاکر کامیڈین چھ ممالک سنگاپور،تھائی لینڈ،عمان ،دبئی ،قطر اوربحرین میں انڈین فنکاروں راجندر کور، انیل شرما،جانی بھاٹیہ ،ہربھجن مان سنگھ،مہندر گل،کمار شرمن،جونی لیوراورورندر سنگھ کے ساتھ پرفارم کرینگے پروگرام کے آرگنائزر سرون جیت سنگھ بھاٹیہ نے میڈیا کو بتایا کہ انڈین کامیڈی فنکار پاکستانی اسٹیج کنگ ایم اے ٹھاکر کامیڈین کے بغیر بالکل ادھورے ہیں ہمارے کامیڈین فنکاروں کا ان کے ساتھ پرفارم کرنا ہمارے لئے خوشی اور اعزاز کی بات ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog