این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی، لبنیٰ ریحان پیرزادہ

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments


راولپنڈی (یوا ین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا کہ 17ستمبر کواین اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی اور مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور انکی انتشار کی سیاست اور منفی مہم اپنی موت آپ مر جائے گی۔این اے 120 کی عوام قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپورا عتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افراتفری اور انتشار کی سیاست کرنے والے عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں۔ محمد نواز شریف نے پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزان کیا۔ محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ عوام کی بے پناہ خدمات کے باعث محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی پر تنقید کرنے والے آج کس منہ سے لاہوریوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ این اے 120 ضمنی الیکشن میں لاہور یے شیر کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کردیں گے کہ محمد نواز شریف اب بھی ان کے دلوں میں بستے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog