این اے 154کے ضمنی الیکشن کی کا میابی سے عمران خان کی آنکھیں کھل جا نی چا ہیں وزیر مملکت برائے بجلی وپانی عابد شیر علی   


کو شائع کی گئی۔ February 13, 2018    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء وزیر مملکت برائے بجلی وپانی عابد شیر علی نے کہا کہ این اے 154کے ضمنی الیکشن کی کا میابی سے عمران خان کی آنکھیں کھل جا نی چا ہیں کہ عوام آج بھی نوا ز شریف کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی کی سیات کا جنازہ عوام نے نکال دیا ہے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ دیکر عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی ترقی میں اہم کردار صرف مسلم لیگ کا ہے با قی سب فصلی بٹیرے ہیں میاں محمد نواز شریف وفاق کی علامت ہے اور رہیں گے عوام نے دھرنا پارٹی کے منہ پر ووٹوں کابھرا طمانچہ ماراہے اب اِنکو ڈوب مر نا چا ہیے کہ ن لیگ کو عوام نے کبھی بھی اپنے آپ سے جد ا نہیں کیا لودھراں کی عوام نے عمران خان کی اے ٹی ایم مشن کو بند کر دیا ہے ہم نے پہلے بھی اللہ اور اسکے رسول ﷺ پر بھروسہ کیا تھا اور آج بھی ہمیں اللہ اور اسکے رسول ﷺ پر بھروسہ ہے کہ 2018کے الیکشن میں بھی میاں نواز شریف ہی کا میاب ہو نگے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے یوتھ لیگ اوکاڑہ سٹی کے صدر محمد اکبر خان لایئر ز فورم ساہیوال ڈویژن کے صدر شاہد حمید چوہدری ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی اپنی موت خود مر گئی اور دوسری پارٹی کو عوام نے اپنی طاقت سے ختم کر دیا میاں محمد نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑ کن تھی اور آج بھی دھڑ کن ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes