این اے 75؛ وزیراعظم نے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کرنے کی ہدایت کردی   


کو شائع کی گئی۔ February 23, 2021    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کو حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ شفاف الیکشن کے لیے جدوجہد کی، تحریک انصاف کے امیدوار سے گزارش کررہا ہوں کہ وہ این اے 75 ڈسکہ کے ان 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادے کہ جن حلقوں پر اپوزیشن واویلا کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن میں وہی شفافیت چاہتے ہیں جس کے حصول کے لیے ہم سینیٹ انتخابات میں کھلی رائے شماری کا تقاضا کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی تقویت کے لیے کوشاں رہیں گے مگر بدقسمتی سے دیگر جماعتوں میں اس حوالے سے سنجیدگی کا فقدان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2013ء کے انتخابات کے بعد جب ہم نے چار حلقے کھلوانا چاہے تو اس کے لیے ہمیں دو برس کی طویل اور صبر آزما جدوجہد سے گزرنا پڑا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes